بینظیربھٹوکیس صہباپرویزکے وکیل کوپیشی کیلیے آخری موقع

ملزم اعتزاز شاہ کی جلد ٹرائل کے لیے درخواست، سماعت 15 دسمبر تک ملتوی


INP/Numainda Express December 09, 2012
اعتزاز شاہ کم عمر ہے ٹرائل جوینائل کورٹ میں ہونا چاہیے، نصیرتنولی ایڈووکیٹ. فوٹو: فائل

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیربھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ذرائع آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے صہبا مشرف کے وکیل کی عدم پیشی پرانھیں آخری موقع دیتے ہوئے درخواست پر سماعت15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ہفتے کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں جلد ٹرائل اور سابق صدر پرویز مشرف کے اکائونٹس منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی۔بینظیربھٹو کیس میں نامزد ملزم اعتزاز شاہ کے وکیل نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ان کے موکل کے مقدمے کودیگر ملزمان سے الگ کر کے جلد سماعت کی جائے۔

03

ملزم اعتزاز شاہ کی کم عمر ہے لہذا ٹرائل جوینائل کورٹ میں ہونا چاہیے ۔ سابق صدرپرویز مشرف کے اکاونٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران صہبا مشرف کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔وکیل نے صہبا مشرف کے ذرائع آمدن کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنا تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں