پاکستان کی آبادی ساڑھے 19کروڑ تک پہنچ گئی

اس وقت شہروں میں رہائش پذیر آبادی 86.3 ملین افراد جبکہ دیہی علاقوں میں 108.5ملین افراد پر مشتمل ہے، رپورٹ


APP September 19, 2016
اس وقت شہروں میں رہائش پذیر آبادی 86.3 ملین افراد جبکہ دیہی علاقوں میں 108.5ملین افراد پر مشتمل ہے، رپورٹ فوٹو: رائٹرز

رواں سال2016ء کے وسط تک ملک کی آبادی194.9ملین افراد تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان ڈیمو گرافک اینڈ ہیلتھ سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی100.4ملین مردوں اور 94.4 ملین خواتین پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت شہروں میں رہائش پذیر آبادی 86.3 ملین افراد جبکہ دیہی علاقوں میں 108.5ملین افراد پر مشتمل ہے۔ شہری آبادی میں 44.5ملین مرد اور 41.8ملین خواتین شامل ہیں جبکہ دیہی آبادی میں 55.9ملین مرد اور 52.6 ملین خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کی آبادی 1.9فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مردوں کی اوسط عمر 69.6 سال اور عورتوں کی اوسط عمر 70سال ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں