نابینا کھلاڑی کے قتل کی سازش سے ہندو ذہنیت سامنے آ گئی

واقعہ دوستی کی پینگیں پروان چڑھانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، سیاسی و مذہبی رہنما

واقعہ دوستی کی پینگیں پروان چڑھانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، سیاسی و مذہبی رہنما فوٹو : ایکسپریس

NEW DELHI:
مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے بھارت میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو تیزاب پلائے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابقامیرجماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ ایک نابینا کھلاڑی کے قتل کی سازش سے ہندو ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اس سے بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانے اور امن کی آشا کے علمبرداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو تیزاب پلائے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے سید منور حسن نے اسے ہندو انتہا پسندی اور دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرا ر دیا۔

انھوںنے کہا کہ ہمارے حکمراں ذہنی طور پر بھارتی بالادستی قبو ل کر چکے ہیں ۔ ہمار ے ہاں معمولی درجے کے بھارتی آفیشلز کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتاہے، جبکہ بھارت میں ہمارے چوہدری شجاعت جیسے نامور سیاستدانوں کی بھی انتہائی ذلت آمیز طریقے سے جامہ تلاشی لی جاتی ہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے مینجر کی طرف سے معاملے کو رفع دفع کرنے اور کسی قانونی کاروائی کی ضرورت محسوس نہ کرنے کا بیان انتہائی شرمناک ہے ۔




لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مختلف سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارت سے یکطرفہ دوستی کی پینگیں پروان چڑھانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستانی حکمران بھارتی وفود کو سر آنکھوں پر اٹھاتے ہیں اور انہیں سرکاری سطح پر شاہانہ پروٹوکول دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان سے بھارت جانے والے تاجروں و صنعتکاروں حتیٰ کہ کھلاڑیوں سے بھی بدترین دہشت گردی اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان اس افسوسناک واقعہ پر معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی بجائے قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے اور بھارتی سازشوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا ابو الہاشم، حافظ خالد ولید، جماعۃالدعوۃ شعبہ بلائنڈ کے ناظم حافظ محمد عثمان و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story