القاعدہ لیڈر خالد بن عبدالرحمن ڈرون حملے میں جاں بحق

مقامی طالبان نے ہلاکت کی تصدیق کردی،مختلف جہادی ویب سائٹس پرپیغام


AFP December 09, 2012
ان رہنماؤں میں سے تھاجو مستقبل میں الظواہری کی جگہ لے سکتے تھے،ماہرین فوٹو فائل

امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے ایک رہنماخالد بن عبدالرحمان الحسنین المعروف بہ ابو زید الکویتی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انھیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ روزہ افطار کرنے کے بعد کھانے میں مصروف تھے۔مقامی طالبان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مختلف جہادی ویب سائٹس پر مختصر پیغام بھیجا گیا کہ شیخ خالدالحسنین شہید کر دیے گئے ہیں،خدا سے دعا ہے کہ انھیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

08

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں انکے10ساتھی بھی مارے گئے۔وہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بعد تنظیم کے دوسرے اہم ترین رہنما تھے۔انھیں ابو یحییٰ اللبی کے بعدالقاعدہ کا نائب سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔اس عہدے پر کام کرنے سے قبل وہ طالبان کے شرعی امور کے نگراں تھے۔

طالبان ذرائع کے بطابق ان پر اس سے قبل بھی حملے ہوئے لیکن وہ محفوظ رہے۔ امریکی ٹی وی این بی سی نیوز نے ماہرین دہشتگردی کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈرون حملے میںمارا جانیوالا46سالہ الکویتی القاعدہ کے ان رہنماؤں میں سے تھاجو مستقبل میں الظواہری کی جگہ لے سکتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |