چیچہ وطنی میں این اے 162 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کا امیدوار کامیاب

طفیل جٹ نے 76 ہزار سے زائد ووٹ لیے جب کہ تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ 62 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


ویب ڈیسک September 19, 2016
طفیل جٹ نے 76 ہزار سے زائد ووٹ لیے جب کہ تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ 54 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےامیدوار طفیل جٹ کامیاب ہوگئے۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 162 چیچہ وطنی شہر ،کسوال اور ہڑپہ کی دیہی آبادی پر مشتمل ہے جہاں ضمنی انتخاب میں رائے محمد مرتضیٰ اقبال خان تحریک انصاف کے امیدوار تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد طفیل جٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ کے علاوہ 4 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں تھے۔ حلقے میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا جب کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کےبعد جیسے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا۔

حلقے میں تمام 293 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے کےبعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طفیل جٹ نے میدان مار لیا جنہوں نے 76 ہزار 580 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ 63 ہزار 211 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طفیل جٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے جب کہ لیگی امیدوار کی کامیابی کےبعد حلقے میں جشن ہوا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کامیاب ہوئے تھے تاہم انہیں اپنے اثاثے چھپانے کے باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں