کراچی کی شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سفر پر پابندی

شارع فیصل پر اب ایک موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد بھی سفر نہیں کرسکیں گے

موٹرسائیکل سوار کے ہیلمیٹ نہ پہننے اور دو سے زائد افراد بٹھانے پر کارروائی کی جائے گی، ٹریفک پولیس فوٹو: فائل

BUREWALA:
ٹریفک پولیس نے شہر کی سب سے مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر اور موٹر سائیکل پر ایک ساتھ دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پر پابندی کا اطلاق کردیا ہے۔


کراچی ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پر حادثات کو روکنے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے قوانین کا اطلاق کردیا ہے جس کے تحت اس شارع پر موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد ایک ساتھ سفر نہیں کرسکیں گے، موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق خواتین اور بچوں پر ہوگا۔ موٹرسائیکل سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے اور دو سے زائد افراد بٹھانے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شارع فیصل پر شارع فیصل پر صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی۔

شارع فیصل پر ٹریفک کی روابنی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی طور پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، جن کی وردی میں شامل ٹوپی دیگر اہلکاروں سے مختلف رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ انہیں خصوصی گاڑیاں اور دیگر سامان بھی مہیاں کیا گیا ہے۔
Load Next Story