بینظیر قتل اور ممبئی حملہ کیسز کے فوری فیصلوں کا حکم

انسداددہشتگردی عدالتیں پرانے مقدمات کی روزانہ سماعت کریں،جسٹس منظورکی ہدایت

انسداددہشتگردی عدالتیں پرانے مقدمات کی روزانہ سماعت کریں،جسٹس منظورکی ہدایت فوٹو: فائل

NEW DELHI:
پنجاب کی آٹھوں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوںکی مانیٹرنگ کیلیے ہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریٹوجج جسٹس منظوراحمد نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،ملتان کی تمام انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججزکو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ تمام پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے ان کے میرٹ پر فیصلے کیے جائیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے جج کو بھی گزشتہ5سال سے زیر سماعت سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوکے قتل اور ممبئی حملہ سازش کیس کی بھی تیزی کے ساتھ سماعت کرکے ان کے فوری فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




انسداددہشتگردی کی دونوں خصوصی عدالتوں میں مجموعی طور پر42 جبکہ احتساب کی چاروں خصوصی عدالتوں میں مجموعی طور پر صرف16مقدمات زیر سماعت رہ گئے ہیں جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ایڈمنسٹریٹو جج کے اختیارات تفویض کرنے کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث متعدد مقدمات بغیرکسی سماعت کے پڑے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story