لندن الطاف حسین کی والدہ کی 27ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے ساتھ درازی عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔


Express Desk December 09, 2012
الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے ساتھ درازی عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی والدہ خورشید بیگم کی27ویں برسی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں انتہائی عقید ت و احترام سے منائی گئی جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

برسی کے اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے اراکین، ایم کیو ایم یوکے، مانچسٹر، برمنگھم اور سائوتھ ہال سمیت دیگر یونٹس کے ذمے داران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجتماعی دعائیں کی گئیں جس میں الطاف حسین کی والدہ خورشید بیگم، والد نذیر حسین، بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین سمیت ایم کیو ایم کے تمام حق پرست شہدا کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، ایم کیو ایم کی کامیابی، سازشوں کے خاتمے ، پاکستان کی بقا و سلامتی اور استحکام سمیت دہشت گردی کے خاتمے اور الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے ساتھ درازی عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں