بھارت کو کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا وزیراعظم نواز شریف

کشمیری نوجوانوں نے جدوجہدآزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک September 19, 2016
کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے،وزیراعظم فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے اور بھارت کو کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات میں زیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے جب کہ دنیا پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط ملک سمجھتی ہے، جس کے باعث آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ ہورہاہے، ہماری توجہ ملک سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے پر مرکوز ہے جب کہ راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدلے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے اور بھارت کو کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا لہذا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ، مقبوضہ کشمیر میں نسلیں جدوجہد آزادی کو آگے لے کر چل رہی ہیں اور کشمیری نوجوانوں نے جدوجہدآزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں