پاکستان کی سالمیت کیخلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا سربراہ پاک فوج

پاک فوج خطے کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطروں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک September 19, 2016
خطے میں ہونیوالے واقعات کےپاکستان کی سیکیورٹی پراثرات کو دیکھ رہے ہیں، آرمی چیف فوٹو: آئی ایس پی آر

PARIS: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔



کور کمانڈر کانفرنس کے دوران بھارت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں اورمسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔



آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر باخبر ہیں اور خطے کی تازہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاک فوج خطے کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطروں سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔