بھارت کا اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار

سارک سربراہ کانفرنس میں نہ صرف بھارت بلکہ افغانستان، بنگلا دیش اوربھوٹان بھی شریک نہیں ہوں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ


ویب ڈیسک September 27, 2016
بھارت کے سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے حالات سازگار نہیں، بھارتی وزارت خارجہ. فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔



بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی رواں سال نومبر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اوراس حوالے سے سارک کے موجودہ چیرمین نیپال کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے حالات سازگار نہیں جب کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکانفرنس میں نہ صرف بھارت بلکہ افغانستان، بنگلا دیش اوربھوٹان بھی شریک نہیں ہوں گے۔



بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ، 18 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی



دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے سارک کانفرنس میں بھارت کے شرکت نہ کرنے کے اعلان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کا سارک میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے ٹویٹ سے پتا چلا تاہم بھارت نے ابھی تک اس حوالے سے رسمی طور پر آگاہ نہیں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کومقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 18 فوجی ہلاک اور20 زخمی ہوگئے تھے اوراس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |