فلم ’’تیرے نام‘‘کی ہیروئن بھومیکا چاؤلہ کی 9 سال بعد فلم نگری میں واپسی

بھومیکا چاؤلہ نے 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’تیرے نام ‘‘ سے فلمی دنیا میں انٹری دی۔

بھومیکا چاؤلہ نے 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’تیرے نام ‘‘ سے فلمی دنیا میں انٹری دی۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووسپر اسٹار سلمان خان کی شہرہ آفاق فلم ''تیرے نام''میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاؤلہ 9 سال بعد فلم ''ایم ایس دھونی'' سے واپسی کے لیے تیار ہیں۔



بالی ووڈ اداکارہ بھومیکا چاؤلہ نے 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ''تیرے نام '' سے فلمی دنیا میں انٹری دی اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ فلم میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:عائشہ تاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کراکر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی

بالی ووڈ اداکارہ نے پہلی فلم سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں جب کہ اداکارہ نے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔




اداکارہ بھومیکا چاؤلہ نے 2007 میں اپنے قریبی دوست سے طویل معاشقے کے بعد شادی کرلی اور فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب 9 سال کے وقفے کے بعد اداکارہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ پریتی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کردیا



ماضی کی خوبرو اداکارہ کی فلم کے سیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کے بدلے ہوئے روپ پر سب حیران ہیں۔



اداکارہ اپنے وزن میں اضافے کے بعد موٹاپے کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث انہیں سوشل میڈیاپر تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Load Next Story