بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کیں تو نتائج سنبھالنا مشکل ہوجائے گاامتیاز گل

سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں تو پاک فوج بھی تیار بیٹھی ہے اور بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جائے گا،دفاعی تجزیہ کار امتیاز گل

سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں تو پاک فوج بھی تیار بیٹھی ہے اور بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جائے گا،دفاعی تجزیہ کار امتیاز گل،فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
دفاعی تجزیہ کارامتیازگل نے کہا ہے کہ اگربھارت نےسرجیکل اسٹرائیکس کیں تواس حرکت کا بھرپورجواب دیاجائےگا اورپھرنتائج دونوں ملکوں کےلیےسنبھالنامشکل ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےمعروف دفاعی تجزیہ کار امتیاز گل کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے تناظر میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں تو پاک فوج بھی تیار بیٹھی ہے اور بھارت کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مخصوص اہداف کے خلاف فضائی حملہ آسان کام نہیں اور بھارت کی جانب سے کوئی معمولی سی بھی حرکت ہوئی یا ایک دو گولی بھی چلی تو اس کے سنگین تنائج سامنے آئیں گے اور دونوں ملکوں کے لیئے اسے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔


یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ، 17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹرمیں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 فوجی ہلاک اور 20زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ہمیشہ کی طرح بھارت کی جانب سے بغیرثبوتوں کے پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story