رنویر سنگھ اور شاہد کپور میں ٹھن گئی

رنویر سنگھ فلم ’’پدوماتی‘‘ سے شاہد کپور کو باہر کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

رنویر سنگھ فلم ’’پدوماتی‘‘ سے شاہد کپور کو باہر کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم ''پدماوتی''کی کاسٹ سے شاہد کپور کوباہر کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں ۔

بالی ووڈ میں اداکاراؤں میں پیشہ وارانہ حسد کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اب اداکار رنویر سنگھ کی شاہد کپور سے پیشہ وارانہ حسد کی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ''پدماوتی'' میں شاہد کپور، رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی رنویر سنگھ نے شاہد کپور کو فلم کی کاسٹ سے باہر کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے ہدایتکار سے فلم میں کام کرنے کے لیے شاہد کپور کا کردار کم کرنے کی شرط عائد کردی ہے جس پر ہدایتکار نے ان کا کردار کم کرنے پرہچکچاہٹ کاشکار ہیں۔

اداکار شاہد کپور نے فلم میں کردارکم کرنے پر فلم میں کام نہ کرنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے آئندہ رنویرسنگھ کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم''پدماوتی'' میں شاہدکپور دپیکا پڈوکون کے شوہر رتن سنگھ ، رنویرسنگھ علاؤالدین خلجی کاکردار ادا کریں گے۔
Load Next Story