صحیح قیادت نہ آئی تو کھانے کو گھاس بھی نہیں ملے گی ڈاکٹر قدیر

کالاباغ ڈیم بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر قدیر


Sana News/Numainda Express December 09, 2012
کالاباغ ڈیم بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر قدیر ۔ فوٹو: فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خاں نے کہا ہے اگر قوم نے آئندہ انتخابات میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال صحیح نہ کیا تو دوبارہ پھر یہی لوگ اقتدار میں آجائیں گے چہرے بدلیں گے دماغ جسم اور سوچ وہی رہے گی ایسی صورت حال میں قوم کو گھاس بھی کھانے کو نہیں ملے گی۔

ایسی جمہوریت کو کیا کرنا ہے کہ ملک ہی تباہ ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کہا گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال خاں کی رہائش گاہ میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر خاکسار تحریک کی قائد ڈاکٹر صبیحہ راشد اور سندھ سے آئے دانش دیدار بلوچ نے اپنی جماعت پاکستان پیپلز قومی موومنٹ کا تحریک تحفظ پاکستان کے ساتھ الائنس کا اعلان کردیا جبکہ وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ کر ڈاکٹر قدیر خاں کا ساتھی بننے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر قدیر خاں نے کہا قوم کو کرپٹ اور جعلی ڈگریوں والوں اور بینک نادہندہ سے نجات حاصل کر کے پڑھے لکھے صاف ستھرے لوگوں کو آگے لانا پڑے گا۔ ڈاکٹر قدیر خاں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں کسی جانب سے بھی امید کی کرن نظر نہیں آرہی۔ انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |