پاکستان عمران خان کے باپ کی جاگیر نہیں جو گھروں کے راستے بند کریں زعیم قادری

عمرا ن خان كے ہاتھوں كسی اپنے پرائے كی عزت محفوظ نہیں، ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک September 19, 2016
عمرا ن خان كے ہاتھوں كسی اپنے پرائے كی عزت محفوظ نہیں، ترجمان پنجاب حکومت، فوٹو؛ ایکسپریس/ریاض احمد

پنجاب حكومت كے ترجمان وركن اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہےکہ پاكستان عمران خان كے باپ كی جاگیرنہیں كہ جس طرح چاہیں لوگوں كے گھروں كے راستے بند كردیں۔

لاہور پریس كلب میں پریس كانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ پاكستان تحریك انصاف كے رائیونڈ جانے كی وجہ وزیراعظم نوازشریف كی رہائش گاہ ہے، كیا قانون اور اخلاق اس بات كی اجازت دیتا ہے كہ آپ كسی كے گھر جا كر چڑھائی كریں، عمران خان تمام اخلاقی اور سیاسی حدودوقیود پار كرنے سے گریز كریں، ہم انہیں ڈیڈ لائن دیتے ہیں كہ 25 تاریخ تك جگہ اور روٹ كا واضح اعلان كریں اگر آپ ہماری یہ عرض سن لیں گے تو ہم آپ كے مشكور ہوں گے لیكن اگرآپ نے ہماری اس عرض كو ٹھكرادیا توبس، اس سے آگے كچھ نہیں كہوں گا۔

زعیم قادری نے کہا کہ عمرا ن خان كے ہاتھوں كسی اپنے پرائے كی عزت محفوظ نہیں لیكن ہماری عزت كی طرف نظراٹھا كر نہ دیكھنا ،لاہوراور كراچی كے شہریوں نے عمران خان كی تحریك احتساب كو مسترد كر دیا ہے جس كی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ كا شكار ہیں اور آپ كی مایوسی پوری قوم كے سامنے ہے لیكن اگر آپ پاگل ہو چكے ہیں تو پاگل خانے جائیں لوگوں كی پگڑیاں مت اچھالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں