کائنات کے اہل خانہ کا بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ
ہ کائنات ریاض کا خاندان بیرونی ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے سرگرداں ہے، ذرائع
سوات میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبہ کائنات کے گھر کے قریب بم دھماکے کے بعد کائنات کے خاندان نے بیرونی ملک منتقلی کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکی فارم حاصل کر لیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کائنات ریاض کا خاندان بیرونی ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے سرگرداں ہے۔گذشتہ روز کائنات کے والد ریاض نے انٹرنیٹ کے ذریعے امریکی ویزافارم کی کاپیاں پرنٹ آؤٹ کی ہیں۔ 9اکتوبر2012 کو ملالہ یوسف زئی پر حملے میں کائنات اور شازیہ بھی زخمی ہوئی تھیں جنھوں نے ڈیڑھ ماہ بعد دوبارہ اسکول جانا شروع کیا ،یہ خبر بھی ملکی اور غیر ملکی خبررساں اداروں کے زینت بن گئی 4 دسمبر2012ء کو علیٰ الصبح کائنات کے گھر سے منسلک مکان میں دھماکا ہوا جس سے مکان تباہ اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوئے تاہم اس دھماکے کے بعد کائنات کے گھروالوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
کائنات کے والد ریاض نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے امریکی ویزافارم حاصل کرلیے ہیں لیکن فی الوقت منتقلی کا ارادہ نہیں تاہم حالات کے پیش نظر پیپر ورک مکمل کر رہے ہیں۔معتبر ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ گذشتہ روز سوات آنے والے ہیومن رائٹس سوسائٹی کے نمائندے احمد شہزاد نے کائنات اور ان کے خاندان سے ملاقات کی جن سے تعاون کی اپیل کی گئی۔