ووٹروں کی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن نے رابطہ نہیں کیا آئی ایس پی آر

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں پاک فوج سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، آئی ایس پی آر


Staff Reporter December 09, 2012
صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں پاک فوج سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کیلیے آرمی سے رابطہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں پاک فوج سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور یہ اطلاعات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں