برطانوی شہری نادرا دفترمیں ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا کرفرار

ایک سال قبل لیاگیا پرفارما عمران دوبارہ بغیر فیس بھرنا چاہتا تھاجس پر تلخ کلامی ہوگئی


Staff Reporter September 20, 2016
عمران نے تشدد کر کے نادرا ملازم افتخار کو زخمی کر دیا، تھانے میں درخواست دیدی گئی فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں نادرا دفتر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے نادرا کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ، نادرا کے ملازم نے قانونی کارروائی کے لیے تھانے میں درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں نادرا دفتر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری عمران خلیق خان کی نادرا ملازم افتخار مگسی سے تلخ کلامی ہوئی عمران خلیق نادرا ملازم افتخار مگسی کو تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا، نادرا کے ملازمین نے افتخار مگسی کو قریبی اسپتال پہنچایا.

اس حوالے سے افتخار مگسی نے بتایاکہ عمران خلیق خان اوورسیز شناختی کارڈ بنانے آیا تھا اس حوالے اسے ایک پرفارما نادرا نے دیا تھا, جس کی میعاد ایک ماہ ہوتی ہے لیکن عمران خلیق ایک سال بعد نادرا دفتر آکر کہنے لگا کہ میں دوبارہ اس پرفارمے کی فیس نہیں دوں گا اس بات پر ان سے تلخ کلامی ہوئی تو انھوں نے مجھے مار مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا عمران خلیق خان عسکری فور کا رہائشی ہے اور اس کا پاسپورٹ ہمارے پاس ہے افتخار مگسی کے مطابق شارع فیصل پولیس کو واقعے کی درخواست دی ہے کہ وہ عمران خلیق کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کریں پولیس نے اس سلسلے میں بتایاکہ پولیس نے درخواست وصول کرلی ہے اور جلد عمران خلیق کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں