پاکستان کا بھارتی الزامات کامعاملہ عالمی فورمز پراٹھانے کا فیصلہ

بھارت کیخلاف بھرپوراورمنظم عالمی سفارتی مہم چلانے کی حکمت عملی بھی طے کرلی

بھارت کیخلاف بھرپوراورمنظم عالمی سفارتی مہم چلانے کی حکمت عملی بھی طے کرلی فوٹو: فائل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان الزامات کے خلاف پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر بھارت کے خلاف بھرپوراور منظم سفارتی مہم چلانے کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے۔


وفاقی حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان حکام نے مقبوصہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پرحملے کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت سمجھتی ہے کہ بھارت کا یہ عمل پاکستان کو عالمی سطح پربدنام کرنے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کی سازش ہے ۔
Load Next Story