شاہد کپوراورمیرا راجپوت نے اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا

دونوں نے ہی ہدایتکارادتیا چوپڑا اوررانی مکھرجی کی بیٹی کے نام کی طرح اپنے اپنے ناموں کے ملاپ سے بیٹی کا نام رکھا ہے


ویب ڈیسک September 20, 2016
بیٹی کا نام میرا سے "می" اورشاہد سے "شا" نکال کر"میشا" رکھا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارشاہد کپور کے ہاں گزشتہ ماہ ننھی پری کی آمد ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے سوچ بچار کے بعد اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹارشاہد کپورکے ہاں گزشتہ ماہ ننھی پری کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بھی ان کی بیٹی کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردی گئیں تھیں۔

اداکاررکی بیٹی کے پیدائش کے بعد مختلف دلچسپ نام سوشل میڈیا پربھی گردش کررہے تھے تاہم دونوں نے ہی ہدایتکار ادتیا چوپڑا اوررانی مکھرجی کی بیٹی کے نام کی طرح اپنے اپنے ناموں کے ملاپ سے بیٹی کا نام رکھا ہے جس کا نام میرا سے "می" اورشاہد سے "شا" نکال کر"میشا" رکھا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی اداکار شاہد کپور بیٹی کے باپ بن گئے

شاہد کپورنے اپنی بیٹی کے نام کے بارے میں انوکھے اندازمیں مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآگاہ کیا کہ ان کی بیٹی "میشا کپور" اپنے ڈیڈی یعنی شاہد کپورکوکہیں جانے نہیں دیتی ہے۔



اداکارشاہد کپورنے اس سے قبل میرا اوراپنے والد اوراداکارپنکج کپورکے ہمرا امرتسرکا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے بارے میں بابا سے مشاورت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |