دہشتگردوں کی معاونت سندھ ہائیکورٹ کے جج کا ملزمان کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی درخواست ضمانت آج ہی کسی اور بینچ میں لگائی جائے، جسٹس امیرعلی شیخ


ویب ڈیسک September 20, 2016
ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی درخواست ضمانت آج ہی کسی اور بینچ میں لگائی جائے، جسٹس امیرعلی شیخ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست سننے سے انکارکردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس احمدعلی شیخ نے ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، قادر پٹیل اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت دوسرے بینچ میں منتقل کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست ضمانت آج ہی کسی اور بینچ میں لگائی جائے۔ انیس قائمخانی، قادرپٹیل اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت بھی دوسرا بینچ سنےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں