کراچی سےن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
عبدالحکیم بلوچ نے (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑکرپیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کوخیرباد کہہ رہا ہوں اوراب میں نے پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ رواں ہفتے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیں گے۔
واضح رہے کہ عبدالحکیم بلوچ 2013 کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 258 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جب کہ وہ مملکتی وزیر کے عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔