ایس ایس پی تشدد کیس عمران خان اورطاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ایس ایس پی ساجد کیانی 11 اکتوبر تک دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کریں، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 20, 2016
ملزم عمران خان جلسے کرتا پھررہا ہے اور آپ کو مل نہیں رہا، فاضل جج ایس ایچ او سیکرٹریٹ پربرہم فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو خود انہیں گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پرتشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ نے عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش کی۔ ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کے گھرگئے تھے تاہم وہ موجود نہیں تھے۔

عمران خان کی عدم گرفتاری پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم عمران خان جلسے کرتا پھررہا ہےاورآپ کو مل نہیں رہا۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی خود ملزمان کو 11 اکتوبرکوگرفتارکرکے عدالت کے روبروپیش کریں، کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبرکوہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں