اقوام متحدہ میں ایک تقریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خورشید شاہ
مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی تعلقات کو بہتر اور اقوام عالم کوسفارت کاری کےذریعہ اپنا ہم نوا بنانا ہوگا، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ان کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی ایک تقریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ان کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں اور یہ ساری باتیں وزیر اعظم بھی سمجھتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کےذریعہ ممکن نہیں، اس سلسلے میں ہم نے جنگ کرکے بھی دیکھ لی ہے۔ کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی رابطوں کو فعال اور اقوام عالم کو ہم نوا بنانا ہوگا۔ دفترخارجہ میں کشمیر کے حوالے سے مستقل ونگ بنانا چاہیئے، ہر حکومت اسی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو بہت محتاط ہوکر چلنا ہوگا اور محتاط رویئے کے ذریعے ہی حالات کا سامنا کرنا ہوگا کیوں کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تو کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہرکسی کا جمہوری حق ہے عمران خان کو بھی چاہئے کہ اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں۔