عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی راہیں جدا کرلیں

سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ اپنے کرئیر پر بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک September 20, 2016
دونوں اداکار پروفیشنل زندگی کو اپنی ذاتی اندگی سے الگ رکھنے کے بھی خواہشمند ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اوراداکار سدھارھ ملہوترا نے 4 سال کی طویل گہری دوستی بعد اب علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

2012 میں فلم "اسٹوڈینٹ آف دی ائیر" سے اپنی فنی سفرکا آغازکرنے والے دونوں اداکارعالیہ اورسدھارتھ کی کیمسٹری ان کی پہلی فلم میں بے حد پسند کی گئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ہی "اسٹوڈنٹ آف دی ائیر" کی شوٹنگ کے دوران دوستی کا آغازہوگیا تھا جوکچھ عرصے بعد ہی گہری دوستی میں بدل گئی تھی جب کہ دونوں کی جوڑی کو بھی اسکرین پر پسند کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ اپنے کرئیر پر بھر پور توجہ دینا چاہتے ہیں اورپروفیشنل زندگی کو اپنی ذاتی زندگی سے الگ رکھنے کے بھی خواہشمند ہیں جس کے باعث انہوں نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کرتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنی فلم" بارباردیکھو" کی کامیابی کے بعد اداکارسدھارتھ ملہوترا کی جانب سے بھی یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ آنے والے پراجیکٹس پر محنت کریں گے جب کہ عالیہ کے ساتھ گہری دوستی کے باعث اب مزید خبروں کی زینت بننا نہیں چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں