ڈیرہ اسماعیل خان فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق بھائیوں کے والد حاجی گل محمد بھی معمولی زخمی ہوئے۔


ویب ڈیسک December 09, 2012
فائرنگ سے جاں بحق بھائیوں کے والد حاجی گل محمد بھی معمولی زخمی ہوئے۔ فوٹو : فائل

GILGIT: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی احسن اور انس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے جاں بحق بھائیوں کے والد حاجی گل محمد بھی معمولی زخمی ہوئے، واقعے کے بعد سبزی منڈی سوگ میں بند کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں