مائنس الطاف حسین فارمولا کسی صورت قبول نہیں ندیم نصرت

ایم کیو ایم قائد نے ہی مہاجروں کو شناخت دی اور ان کے بغیر متحدہ قومی موومنٹ کچھ بھی نہیں، لندن رہنما


ویب ڈیسک September 20, 2016
ایم کیو ایم قائد نے ہی مہاجروں کو شناخت دی جب کہ ان کے بغیر متحدہ قومی موومنٹ کچھ بھی نہیں، لندن رہنما ، فوٹو؛ فائل

ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قائد نے ہی مہاجروں کو شاخت دی لہذا کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں ہے۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے مہاجروں کو شناخت دی، ان کے بغیر متحدہ قومی موومنٹ کچھ بھی نہیں جب کہ کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں ہے۔ الطاف حسین اپنی ذات میں ایم کیوایم ہیں۔

دوسری جانب ندیم نصرت کے بیان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے مشاورت شروع کردی ہے اور وہ کچھ دیر میں اپنا ردعمل ظاہرکریں گے۔

واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی قیادت میں پہلے ہی ایم کیو ایم لندن اور ان کی ویب سائٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔