شیڈو گروپ نے بنگلہ دیشی ہیکر سے ویب سائٹ کا کنٹرول حاصل کرلیا
پاکستانی ہیکر نے ویب سائٹ پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لکھ دیا.
شیڈو گروپ نے بنگلہ دیشی ہیکر سے پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ کا کنٹرول حاصل کرکے ویب سائٹ پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ تحریر کر دیا۔
اس سے قبل کریک برین نامی بنگلہ دیشی ہیکر نے پنجاب اسمبلی کی ویب سائیٹ پر پیغام چھوڑا تھا کہ شیڈو008 نامی پاکستانی ہیکر نے ان کی سینکڑوں بنگلہ دیشی ویب سائیٹ ہیک کی تھیں جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے، بنگلہ دیشی ہیکر نے ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے کہ اگر ہماری ویب سائیٹس ہیک کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مزید پاکستانی ویب سائیٹس ہیک کریں گے۔
بنگلہ دیش ہیکر نے ایف آئی اے سے شیڈو 008 نامی پاکستانی ہیکر کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے دوسری جانب اسپیکر رانا اقبال نے ویب سائٹ ہیک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پاکستانی ہیکر شیڈو گروپ نے بنگلہ دیشی ہیکر سے ویب سائٹ کا کنٹرول حاصل کر کے ویب سائٹ پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لکھ دیا.