کراچی کے علاقے ملیر میں مسجد کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق 6 زخمی

مسجد کی چھت کمزور تھی جس پر پانی کی ٹینکی رکھنے کی وجہ سے وہ منہدم ہوگئی، پولیس


ویب ڈیسک September 20, 2016
مسجد کی چھت کمزور تھی جس پر پانی کی ٹینکی رکھنے کی وجہ سے وہ منہدم ہوگئی، پولیس، فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد ثاقب

ملیر سعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ملیر کے علاقے سعود آباد میں مدینہ مسجد کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسجد کی چھت بہت کمزور تھی اور اس پر موجود پانی کی ٹینکی کی وجہ سے چھت وزن برداشت نہیں کرسکی جب کہ حادثہ عصر کی نماز کے وقت پیش آیا جب بچے مدرسے میں قرآن پڑھ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔