ایم کیوایم پاکستان کامصطفیٰ عزیز آبادی ندیم نصرت اور واسع جلیل کو فارغ کرنے کا فیصلہ

قاسم رضا سمیت تینوں افراد کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر رابطہ کمیٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ترجمان ایم کیوایم

قاسم رضا سمیت تینوں افراد کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر رابطہ کمیٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ترجمان ایم کیوایم، فوٹو؛ فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ندیم نصرت اور مصطفیٰ عزیز آبادی سمیت واسع جلیل کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مصطفیٰ عزیز آبادی، ندیم نصرت، واسع جلیل اور قاسم رضا کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہےکہ چاروں افراد کو 23 اگست کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر رابطہ کمیٹی سےفارغ کیا جارہا ہے اور ان کی پارٹی رکنیت بھی منسوخ کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رکن 23 اگست 2016 کی پارٹی پالیسی کے خلاف گیا تو اس کی رکنیت بھی منسوخ کردی جائے گی۔


دوسری جانب ایم کیوایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کےبیان پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مائنس الطاف حسین فارمولا کسی صورت قبول نہیں، ندیم نصرت

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ لندن سے جاری بیان سے کوئی تعلق نہیں، لندن والے بیان کو ایم کیوایم پاکستان کا بیان نہ سمجھا جائے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ 22اگست کے بعد رابطہ کمیٹی پاکستان متفقہ طور پر لندن سے اظہار لاتعلقی کرچکی ہے۔
Load Next Story