قومی کرکٹر محمد عامر دُلہنیا گھر لے آئے

محمد عامر پھولوں سے سجی بلیک مرسڈیز میں اپنی دلہن کو لینے روانہ ہوئے۔


ویب ڈیسک September 20, 2016
محمد عامر پھولوں سے سجی بلیک مرسڈیز میں اپنی دلہن کو لینے روانہ ہوئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ میاں اصغر سلیمی

KARACHI: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی اور دُلہنیا بیاہ کر گھر لے آئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہوئی جب کہ محمد عامر سرخ کلاہ اور گولڈن شیروانی زیب تن کیے پھولوں سے سجی بلیک مرسڈیز میں اپنی دلہن کو لینے پہنچے۔ اس موقع پر دلہا کے عزیزو اقارب بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم کوئی بھی قومی کرکٹر موجود نہیں تھے جب کہ بارات کی روانگی سے قبل انہوں نے دعا بھی کی۔

محمد عامر کی شادی کی تقریب مقامی ہال میں ہوئی جہاں ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقررہ وقت پر اختتام ہوگیا اور محمد عامر اپنی دُلہن کو لے کر گھر پہنچے جہاں دُلہا دُلہن کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے عزیز و اقارب نے بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عامر نے اپنی شادی میں 2 سابق دوستوں کو مدعو نہیں کیا

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور کے فارم ہاؤس میں محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب ہوئی جس میں ان کے عزیزو اقارب کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں شوبز ستاروں سمیت اکمل برادران بھی موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لاہور میں قومی کرکٹر محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب

واضح رہے محمد عامر اپنی شادی کی تقریبات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔