ہالی ووڈ ادکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

بریٹ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے،انجلینا


ویب ڈیسک September 20, 2016
بریٹ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے،انجلینا۔ فوٹو:فائل

MULTAN: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے شادی کے دو سال بعد اپنے شریک حیات پریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے درخواست عدالت میں جمع کرادی جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بریڈ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے جب کہ دونوں کے درمیان دوریاں ناقابل مصالحت کی حد تک پہنچ چکی ہیں۔ انجیلنا اور بریڈ پٹ نے رشتے کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے انتہائی قدم پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔



ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی خصوصی سفیر بھی ہیں اور ان دنوں پناہ گزینوں کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور اداکارہ بریڈ پٹ 2004 میں پہلی مرتبہ فلم "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ" میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور دونوں کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد انہوں نے 2014 میں شادی کی جب کہ انجلینا اور بریڈ پٹ کے 6 بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔