ڈیرہ غازی خان ونی کیس کی تینوں بچیوں کو گوجرانوالہ سے بازیاب کرالیا گیا
پولیس تھانہ گدائی نے گوجرانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں چھاپہ مار کر عائشہ کی تین بچیوں کو بازیاب کرالیا
ونی کیس کی تینوں بچیوں کو گوجرانوالہ سے بازیاب کرالیا گیا، بچیوں نے ونی کئے جانے کی تردید کردی۔
جھوک اترا کی رہائشی عائشہ بی بی نے ایک ماہ قبل الزام عائد کیا تھا کہ پنچایت کےحکم پر اس کی3 کمسن بچیوں کوونی کردیا گیا ہے، ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج ہوا۔
دوسری جانب پولیس تھانہ گدائی نے گوجرانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں چھاپہ مار کر عائشہ کی تین بچیوں کو بازیاب کرالیا، بچیوں نے پولیس اور میڈیا کو بتایا کہ انہیں ونی نہیں کیا گیا، بلکہ وہ اپنے والد ارشاد کے ساتھ گوجرانوالہ میں مقیم ہیں اور وہ والد کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کی ماں انہیں فروخت کرنا چاہتی تھی، بچیوں کو 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔