پنجاب میں محرم کے دوران فوج و رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

صوبے بھر میں فوج و رینجر زکی 60 کمپنیاں طلب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


Staff Reporter September 21, 2016
صوبے بھر میں فوج و رینجر زکی 60 کمپنیاں طلب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پنجاب حكومت نے صوبے میں امن وامان برقرار ركھنے كے لیے محرم الحرام كے دوران فوج و رینجرز طلب كرنے كی منظوری دے دی۔

محرم الحرام کے دوران پنجاب کے 21 انتہائی حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کی 60 کمپنیاں تعینات ہوں گی جس کے لیے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ پنجاب میں محرم الحرام كے دوران دہشت گردی کے خدشات كے پیش نظر امن قائم ركھنے كیلئے فوج و رینجرزكی مدد طلب كر جارہی ہے۔

سول سیكریٹریٹ محكمہ داخلہ میں سیكرٹری داخلہ پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فوج ورینجرز كی 60 كمپنیاں طلب كرنے كیلئے منظوری دی گئی۔ محكمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع كا كہنا ہے كہ ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت دیگرحساس شہروں میں فوج اور رینجرز كی كمپنیوں كو تعینات كیا جائے گا۔ فوج و رینجرز كچھ اضلاع میں یكم محرم اور بعض اضلاع میں 4،9 اور 10محرم كو تعینات ہوگی۔

لاہورمیں 3 فوج اور3 رینجرز كی كمپنیاں تعینات ہوں گی، راولپنڈی میں 10 فوج و رینجرز كی كمپنیاں تعینات ہوں گی، رحیم یار خان میں 3 فوج وینجرز، ڈیرہ غازیخان 4،4 فوج و رینجر زكی كمپنیاں تعینات ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔