بھارت بغیر ثبوت الزام لگا رہا ہے جنگ کا خود ذمے دار ہوگا پرویز مشرف

پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مناسب جگہ پربھارتی الزامات کا جواب دے گا، پرویز مشرف

پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مناسب جگہ پربھارتی الزامات کا جواب دے گا، پرویز مشرف: فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے جب کہ جنگ ہوئی تو ذمے دار وہی ہوگا۔


بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویزمشرف نے کہا کہ بھارت بغیرثبوت پاکستان پرالزامات لگا کرجنگ کی طرف جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مناسب جگہ پربھارتی الزامات کا جواب دے گا، ایک سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت براہمداغ جیسے دہشت گرد کوکیسے پناہ دے سکتا ہے۔
Load Next Story