کالاباغ ڈیم پر3 اسمبلیاں قراردادیں منظورکرچکی اب کوئی کچھ بھی کہے پرواہ نہیں اسفندیارولی

اے این پی نے 2008 میں بھی اکیلے انتخابات لڑے آئندہ بھی اکیلے انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہیں۔


ویب ڈیسک December 09, 2012
نئی ووٹر لسٹیں بننے کے بعد کراچی میں امن و امان کا معاملہ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا، اسفندیار ولی۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے خلاف 3 صوبوں کی اسمبلیاں قراردادیں منظور کرچکی ہیں اب کوئی کچھ بھی کہے انہیں کوئی پرواہ نہیں.

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 2008 کے بعد ہونے والے ترقیاتی منصوبے ماضی کے مقابلے میں کئے گئے فلاحی کاموں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں اسی بنیاد پر عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات میں ان علاقوں سے بھی بہتر نتائج حاصل کرے گی جہاں ماضی میں وہ زیادہ فعال نہیں تھی۔ اے این پی نے 2008 میں بھی اکیلے انتخابات لڑے آئندہ بھی اکیلے انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جیسے لاشیں گر رہی ہیں وہ کسی بھی طور پر قابل برداشت نہیں، جس طرح کراچی میں ہر پشتو بولنے والا اے این پی کا رکن نہیں اسی طرح ہر اردو بولنے والا بھی ایم کیو ایم کا کارکن نہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نئی ووٹر لسٹیں بننے کے بعد شہر میں امن و امان کا معاملہ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ ختم ہوگئی اور پاکستانی حکومت ہر اس شخص سے مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے جو ہتھیار ڈالنے کے لئے راضی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں