کرپشن کےعالمی دن کے موقع پر کراچی میں واک کا انعقاد

نیب نے کرپشن میں ملوث افراد سے ڈیڑھ ارب روپے سےزائد کی رقم وصول کی۔


ویب ڈیسک December 09, 2012
ڈی جی نیب سندھ واجد علی خان درانی نے کہا کہ کرپشن ملک کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہےجسے ختم کرنے کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

کرپشن کےعالمی دن کے موقع پر نیب کی جانب سے ساحل سمندر پر خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کا مقصد عوام میں کرپشن کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب سندھ واجد علی خان درانی نے واک کےشرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں کوئی کرپشن نہیں ہو رہی اور افسران ایمانداری کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

واجد علی درانی نےکہا کہ انتظامی کرپشن کے بارے میں ملنے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ نیب نے کرپشن میں ملوث افراد سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہےجس کے سدباب کے لئے زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |