خطے میں نیوکلئیرپروگرام پر یکطرفہ پابندی نہیں لگائی جا سکتی ملیحہ لودھی

امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے، ملیحہ لودھی

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجا گر کیا، اعزاز چوہدری۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خطے میں نیوکلئیرپروگرام پر یکطرفہ پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہے لہذا امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پریس بریفنگ دی جس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نہ تو خطےمیں نیوکلئیرپروگرام پر یکطرفہ پابندی لگائی جا سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود ہوسکتا ہے لہذا امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے جب کہ دنیا پہلے بھارت کی جوہری سرگرمیوں کو روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے کہا ہے کہ وہ بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔


دوسری جانب اعزاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جاپانی ہم منصب نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی جب کہ ترک صدر نے ملاقات میں ناکام فوجی بغاوت پرپاکستان کےموقف کوسراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر ترجیح رہاہے اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجا گر کیا گیا ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج ایرانی صدر اورچین کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جب کہ جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعظم پاکستان میں بھارتی مداخلت کابھی ذکرکریں گے۔
Load Next Story