پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے قائم کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

مسلم لیگ ن نےاجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


ویب ڈیسک December 09, 2012
اجلاس میں کمیشن کےقواعد وضوابط کو حتمی شکل دینے پرغور کیا جائےگا۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے قائم کئے گئے کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن نےاجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔


سینیٹر فرحت اللہ بابرکی سربراہی میں قائم 14 رکنی کمیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں کمیشن کےقواعد وضوابط کو حتمی شکل دینے پرغور کیا جائےگا۔


اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے اختیارات تفویض کئے جانےکےبعد کمیشن کوکوئی بھی ریکارڈ طلب کرنےکا اختیارمل چکا ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نےاجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، ن لیگ کےرکن کمیٹی رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے مسئلے کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں