پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے لیےہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے شہباز شریف

پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا سامنا ہے، شہباز شریف

پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا سامنا ہے جب کہ دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ۔


عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندوں اور انتہا پسندانہ سوچ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے جب کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان بھر خصوصاً پنجاب میں موثر اقدامات کیے گئے ہیں اور پلان کے تحت کیے جانے والے تمام اقدامات صوبے میں قیام امن کی بنیاد بن چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام عالم کے بشر کائنات میں امن وسکون کی فضاء قائم کرنے کے متلاشی ہیں، امن و امان کی ضرورت اور اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو۔
Load Next Story