یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں کام نہ کرنے کا افسوس زندگی بھررہےگا کرینہ کپور

سیف علی خان کے ساتھ شادی میں یش چوپڑا کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ہمیشہ یش چوپڑا کی شکرگزار رہوں گی،کرینہ کپور۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں زندگی بھر یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں کام نہ کرنے کا افسوس رہے گا۔




اپنے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نےکہا کہ انہوں نے یش چوپڑا کی پروڈکشن کمپنی کی کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں لیکن یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ جس کا انہیں ساری زندگی افسوس رہے گا۔


کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کے ساتھ ان کی شادی میں یش چوپڑا کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے، جس کے لئے وہ ہمیشہ ان کی شکرگزار رہیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story