قائم علی شاہ سندھ اسمبلی میں ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے

سندھ اسمبلی کا عملہ قائم علی شاہ کو ان کی نشست پر لے گیا


ویب ڈیسک September 21, 2016
قائم علی شاہ کا پیپلزپارٹی ارکان نے ایوان آمد پر ذبردست خیرمقدم کیا فوٹو: فائل

8 برس سندھ کے وزیر اعلیٰ رہنے والے قائم علی شاہ ہمیشہ کچھ ایسا کرتے ہیں جس سے وہ خبروں کی زینت بن جاتے ہیں کبھی وہ تقریب میں سوجاتے ہیں تو کبھی غلط شعر پڑھتے ہیں اور تو اور وہ اپنی نشست بھی بھول جاتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ایوان میں پہنچے تو پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اپنے پیش رو کا استقبال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قائم علی شاہ اپنی نشست بھول گئے

ایوان میں نشست تبدیل ہونے کی وجہ سے قائم علی شاہ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے۔ اس موقع پر اسمبلی کا عملہ انہیں ان کی نشست کی جانب لے گیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل جب قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ تھے اس وقت بھی وہ اپنی نشست بھول کر اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئے تھے، شرجیل میمن کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست پر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔