پاکستان اور افغانستان کے صدور ترکی میں ملاقات کریں گے

پاکستان اور افغانستان مشترکہ مفادات اور خطے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔


AFP December 09, 2012
مذاکرات میں افغانستان کے نیشنل ڈائیرکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے چیف اسد اللہ خالد پر ہوئے حملے کا معمہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

پاکستان اور افغانستان کے صدور کے درمیان منگل سے ترکی میں دو روزہ مذاکرات ہوں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ترک سفارت کار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں افغانستان کے نیشنل ڈائرکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے چیف اسد اللہ خالد پر ہونے والے حملے کا معمہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دوران پاکستان ، ترکی اور افغنستان کے صدور کی بھی مشترکہ ملاقات ہوگی جس میں خطے میں مشترکہ مفادات اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے نیشنل ڈائرکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے چیف اسد اللہ خالد خودکش حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ افغان صدر حامد کرزئی نے واقعے کا ذمہ دار بالواسطہ طور پر پاکستان کو ٹھہرایا تھا۔ پاکستان نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے خودکش حملے کی تفتیش میں مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |