کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی فاروق ستار سے ملاقات

ملاقات میں موجودہ سیاسی اورکراچی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

امریکی قونصل جنرل کی پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کےمرکز پہنچیں فوٹو: فائل

لاہور:
امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن نےایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مقرر امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچیں جہاں انہوں نے فاروق ستار سے ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران گریس شیلڈن نے فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی اورکراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Load Next Story