اڑی سیکٹر حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی دفترخارجہ طلبی بھارتی الزام مسترد
بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا مطالبہ
پاکستان نے اڑی سیکٹر پر حملے پر بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی سیکٹر حملے پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی جو بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے کی۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تاہم پاکستان نے اڑی سیکٹر حملے پر بھارتی مؤقف کو مسترد کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ، 17 اہلکار ہلاک
ترجمان کےمطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے مطالبہ بھی کیا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کمشیر الزامات سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔