شادی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 70 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی

پولیس نے کھانا لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


ویب ڈیسک December 09, 2012
متاثر ہونے والے افراد میں دلہا اور دلہن کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:

اسلام آباد میں شادی کا کھانا کھانے سے 70 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی جنھیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متاثر ہونے والے افراد میں دلہا اور دلہن کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ایک بچے اور 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ مہمانوں کے لئے کھانے کا انتظام گھر میں ہی کیا گیا تھا۔

پولیس نے کھانا لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔