دنیا کے 11 پرکشش ترین کرکٹرز میں شاہد آفریدی سرفہرست
پرکشش ترین کرکٹرز میں پاکستان کے احمد شہزاد کا تیسرا اور عمران خان کا آٹھواں نمبر ہے۔
اگرچہ کرکٹ کا تعلق بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سے ہے لیکن برصغیر پاک و ہند میں اسے ایک جنون کا درجہ حاصل ہے اور کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ہیرو کا درجہ دیتے ہیں اور ان کی ایک ایک ادا پر مرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہیئراسٹائل سے لے کر کپڑوں کے انتخاب تک کرکٹر اسٹار کو مرکزِ نظر بنایا جاتا ہے۔
آج کی نئی نسل کرکٹروں کو ان کی ظاہری کیفیت اور اسٹائل کی وجہ سے بھی پسند کرتی ہے۔ یاہو نیوز نے اپنے ایک تفصیلی فیچر میں 11 پرکشش ترین کھلاڑیوں میں سے اول نمبر پر شاہد آفریدی کو رکھا ہے۔
شاہد آفریدی:
شاہد آفریدی کو بوم بوم آفریدی بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے پاس ایک عرصے تک ون ڈے میں تیز رفتار ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ تھا جو حال ہی میں کوری اینڈرسن نے 2014 میں توڑا تھا۔
بہترین کھلاڑی کے ساتھ شاہد آفریدی ماڈلنگ کے شعبے میں بھی کامیاب قرار پائے اور ایک برانڈ اسٹار ہونے کی حیثیت سے وہ کئی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں اور برانڈ کے سفیر ہیں۔ شاہد آفریدی 398 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 ٹیسٹ میچوں میں کھیل چکے ہیں۔
ایلیسٹر کک:
انگلینڈ کی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اور اوپنر ایلسٹر کُک اپنے انداز اور اسٹائل کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک وجیہ شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
کُک کے پوری دنیا میں موجود فین کے مطابق وہ خوبصورت آنکھوں کے مالک ہیں۔ کُک نے 2006 میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ٹیسٹ میچوں کو اپنی شناخت بنایا اور اب تک وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔
احمد شہزاد:
احمد شہزاد ایک دھواں دار دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور شاہد آفریدی کے بعد سب سے زیادہ پرکشش پاکستانی کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وہ ایک بہترین بیٹسمین ہیں اور اب تک اپنی تمام صلاحیتوں سے واقف نہیں۔
2008 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد شہزاد ٹیسٹ اسکواڈ میں داخل ہوئے اور 2009 میں ون ڈے انٹرنیشنل آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔
مائیکل کلارک:
آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان کرکٹ کی تاریخ کا قدرے جاذبِ نظر چہرہ ہیں۔ 2003 میں اس اسٹائلش بیٹسمین نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اور آسٹریلوی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ ان کی قیادت میں 2015 میں آسٹریلیا نے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ وہ کئی بین الاقوامی مصنوعات کے برانڈ سفیر ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
کلارک 115 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور اسی زمرے میں 8643 رنز بناچکے ہیں۔ 2015 میں انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ۔
ویرات کوہلی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اپنی وجاہت کی بنا پر لڑکیوں میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہیں۔ تمام فارمیٹس میں کھیلتے ہوئے وہ بھارت کے لیے رنز بنانے کی مشین قراردیئے جاچکے ہیں۔
کوہلی اپنے کیریئر کی 25 ون ڈے سینچریاں بناچکے ہیں اور توقع ہے کہ وہ آگے چل کر مزید ریکارڈ قائم کرسکیں گے۔ کوہلی اشتہاراور کاروباری دنیا کے اہم برانڈ سفیر ہیں اور انہوں نے 6 روز تک فوٹو شوٹ اور کاروباری مہم کے لیے روزانہ 2 کروڑ روپے معاوضہ لیا جو کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل میں بھی وہ ایک اہم کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں اور 2007 میں بھارت کو ورلڈ کپ بھی دلواچکے ہیں۔
کیون پیٹرسن:
کیون پیٹرسن متنازعہ ہوکر اپنی ٹیم سے باہر ہونے سے قبل انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز تھے۔ 2005 میں آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلا۔ اس کے علاوہ ان کا دلچسپ ہیئراسٹائل بھی خبروں کی وجہ بنا رہا۔
ڈیوڈ گروور:
ڈیوڈ گروور کو تاریخ کے جاذبِ نظر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین کا اعزاز حاصل ہے۔ انہیں دنیائے کرکٹ کا پرکشش کھلاڑی قرار دیا جاسکتا ہے۔ انگلش کرکٹ کی تاریخ میں گروور چوتھے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچوں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ اپنے کیریئر میں ڈیوڈ گروور نے 117 ٹیسٹ میچ کھیل کر 8231 رنز بنائے ہیں اور ان کا اوسط 44 سے کچھ ذیادہ ہے۔
عمران خان :
پاکستانی آل راؤنڈر اور حالیہ سیاستداں عمران خان اپنے عروج میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن رہے ہیں۔ عمران نے اپنی بہترین حکمتِ عملی سے 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ میں شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔
عمران خان کی شخصیت کا سحر اور حسن پوری دنیا میں ان کی مقبولیت کی وجہ بنا اور کئی عشروں تک قائم رہا۔ عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کو پروان چڑھایا۔ عمران خان نے 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 362 اور 182 وکٹیں لیں۔
بریٹ لی:
بریٹ لی کرکٹ تاریخ کے تیز ترین باؤلر گزرہے ہیں جنہوں نے سال 2000 میں آسٹریلیا کی جانب سے کھیل کا آغاز کیا۔ بریٹ لی کو دنیا بھر میں دلکش ترین کھلاڑی کا درجہ حاصل رہا۔ انہوں نے گلین مک گراتھ اور جیسن گیلسپائی کے ساتھ بہترین بولنگ حملہ آور ٹیم بنائی جس نے آسٹریلیا کو کئی میچ کا پانسہ پلٹنے میں مدد دی۔
اپنی وجاہت کے بل پر انہوں نے بھارت اور آسٹریلیا کی فلم '' ان انڈین'' میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے جو اس سال ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ وہ گٹار بجانے کے بھی ماہرہیں۔ اپنے کیریئر میں وہ 76 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے کھیل چکے ہیں جس میں بالترتیب 310 اور 380 وکٹ لے چکے ہیں۔
جیمز اینڈرسن:
جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی تاریخ کے سب سے تیز رفتار بولر گزرے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک بہترین سوئنگر تھے بلکہ شوبز اور گلیمر کی دنیا میں بھی مقبول رہے۔
اینڈرسن ریورس سوئنگ کے ماہر ہیں اور دونوں طرح سے بال کو سوئنگ کرانے پر ملکہ رکھتے ہیں۔ اپنا پروفیشنل کھیل شروع کرنے کی 6 سالہ مدت میں انہوں نے ایک جانب بہت اعلیٰ اور دوسری جانب بہت مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ 2015 میں انہوں نے انگلینڈ کے لیے آخری میچ کھیلا۔
ٹیسٹ میچز میں وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں جنہوں نے 117 ٹیسٹ میچوں میں 463 وکٹیں لی ہیں جب کہ 194 ون ڈے میچوں میں 269 وکٹیں لی ہیں۔
شین بونڈ:
نیوزی لینڈ کے بولر اپنے عروج میں بلے بازوں کےلیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوئے۔ اگرچہ ان کی جسمانی چوٹوں کی وجہ سے ان کا کیریئر جلد ختم ہوگیا لیکن وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور پوری دنیا میں اپنے مداح پیدا کیے۔