معروف گلوکارہ ثمرہ خان کا پہلا گانا بولریلیز

یہ میرا اپنا پہلا گانا ہے جو مجھے واقعی میں دل کی گہرائیوں سے پسند ہے۔

یہ میرا اپنا پہلا گانا ہے جو مجھے واقعی میں دل کی گہرائیوں سے پسند ہے۔

معروف گلوکارہ ثمرہ خان نے اپنا پہلا گانا "بول"ریلیز کردیا۔


ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے گلوکارہ ثمرہ خان نے کہا کہ گانے کی تھیم جیسا کے اس کے نام سے ہی واضح ہے جس میں بولنے پر آمادہ کیاگیا ہے،"بول "صرف ایک گانا نہیں بلکہ ایک پیغام ہے جس میں سننے والوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ یہ مت سوچوکہ دنیا کیا کہے گی اور لوگ کیا سوچیں گے ، بس جو کچھ تم کرسکتے ہو کرتے رہو آگے بڑھو اور منزل کو حاصل کرواور اگر یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تو بول سکنے کی ہمت ضرور رکھو۔

ثمرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا اپنا پہلا گانا ہے، جو مجھے واقعی میں دل کی گہرائیوں سے پسند ہے، گانے کی شاعری کسی ایک چیز پر مرکوز نہیں بلکہ پوری کائنات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، مجھے امید ہے کہ سامعین کو میرا یہ گانا پسند آئے گا، اور ہرکسی کو اس گانے میں اپنے جذبات کی عکاسی نظر آئے گی۔ کلام اور دھن سے متعلق ثمرہ خان نے بتایا کہ گانے کی شاعری وقاص قادر شیخ نے کی ہے جبکہ اس کی دھن عاطف علی نے ترتیب دی ہے۔
Load Next Story