دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی کا پہلا نمبر

رپورٹ میں دنیا بھر کے مختلف ادوارمیں کھیلنے والے کرکٹرز کو زیر غور لایا گیا


Sports Desk September 22, 2016
رپورٹ میں دنیا بھر کے مختلف ادوارمیں کھیلنے والے کرکٹرز کو زیر غور لایا گیا :فوٹو ؛ فائل

لاہور: بھارتی ویب سائٹ نے دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی کو سب سے پہلے نمبر پر رکھا ہے، فہرست میں احمد شہزاد اور عمران خان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں دنیا بھر کے مختلف ادوارمیں کھیلنے والے کرکٹرز کو زیر غور لایا گیا مگر زیادہ توجہ حالیہ یا ماضی قریب میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں پر ہی دی گئی، اس دلکش الیون میں آفریدی کو بطور اوپنر پہلے نمبر پر رکھا گیا۔

شاہد آفریدی کے بعد الیسٹر کک، احمد شہزاد، مائیکل کلارک، ویرات کوہلی، کیون پیٹرسن، ڈیوڈ گاور، عمران خان، بریٹ لی، جیمز اینڈرسن اور شین بونڈ موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں